کراچی: معروف اداکار شمعون عباسی آنے والی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘ میں پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن بننے کے لیے تیار ہیں۔
فلم ’ کاف کنگنا ‘ سے ڈیبیو کرنے والے ہدایتکار خلیل الرحمان قمر پاکستان میں گرفتار کیے گئے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘ بنانے جا رہے ہیں جس کی کہانی خود انہوں نے تحریر کی ہے۔
فلم میں ابھی نندن کا مرکزی کردار معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی ادا کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ 20 ستمبر سے شروع ہوگی جب کہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کامیڈی فلم 2020ءمیں ابھی نندن کی گرفتاری کی تاریخ 27 فروی کے دن ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ شمعون عباسی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’درج‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جوکہ پاکستان بھر میں 18 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
484