680

عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں میں تصادم کا خدشہ

ممبئی: بالی ووڈ کے پرفیکشست عامر خان اور رجنی کانت کی فلموں کے درمیان تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

بالی ووڈ کے خانز کی فلموں کو مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے خاص طور پر سلمان اور عامر خان کی فلمیں انڈسٹری پر راج کررہی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی نامور اداکار بھی بڑے پردے پر ان سے تصادم سےگریز کرتے ہیں اور اپنی فلموں کی تاریخ آگے کردیتے ہیں لیکن اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان اور رجنی کانت کی فلم 2.0 کے درمیان تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجنی کانت کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم 2.0 کی ریلیز اب تک کئی بار تاخیر کا شکار ہونے کے بعد دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے لیکن عامر خان نے اپنی فلم کو دیوالی پر ہی ریلیز کرنے پر فلم رجنی کانت کو پیچھے ہٹنے کا مشورہ دے دیا۔

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ رجنی کانٹ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میں دل سے اُن کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن مجھے اُمید ہے کہ اُن کی فلم میری فلم کے ساتھ دیوالی پر ریلیز نہیں کی جائے گی، کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ اس سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ ہو۔

واضح رہے کہ 450 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونی والی فلم ‘2.0‘ سائنس فکشن فلم ہے جس میں رجنی کانت ، اکشے کماراور ایمی جیکسن ایکشن میں نظرآئیں گی جب کہ اس کے مدمقابل فلم ’تھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ہمراہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن، کترینہ کیف ،فاطمہ ثناء اداکاری کے جوہر دکھائے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں