693

فواد خان کی آنکھیں بہت گہری اور خوبصورت ہیں، دپیکا پڈوکون

ممبئی: پاکستان کے پ±رکشش اداکار فواد خان پرپرینیتی چوپڑا سمیت دیگر خواتین تو فدا تھیں ہی اب اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی مداح نکلیں۔
حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں، شو میں ریپڈ فائر راو¿نڈ کے دوران کرن جوہر نے دپیکا سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں؟
دپیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی فواد خان کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قراردیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا، جب کہ اداکار رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور بھی فواد خان سے بے حد متاثر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں