634

مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، میرے خیال میں عمران خان اور مودی بہترین لوگ ہیں اور دونوں کی آپس میں اچھی بات چیت ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان سے تو بات کی ہی ہے اور بھارت کے ساتھ بھی بلا تکلف انداز میں بات کی ہے، اگر دونوں ممالک چاہیں کہ کوئی مداخلت کرے یا مدد کرے تو امریکا کرسکتا ہے تاہم مودی پر منحصر ہے کہ وہ پیشکش کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں