دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاٹری اسکیم سے شائقین کو خبردار کیا ہے۔
آئی سی سی نے واضح کیاکہ ان کی جانب سے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی گئی، اگر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کے نام سے کوئی ای میل کسی کے پاس آئے تو وہ جعلی ہوگی۔
واضح رہے کہ مختلف ایونٹس کے دوران کچھ فراڈ لوگ ای میل کے ذریعے شائقین سے رابطہ کرتے اور انھیں لاٹری کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کی خوشخبری سناتے ہیں، پھر فیس کی مد میں رقم بٹور لی جاتی ہے۔
620