573

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نزدیک پریشر ککر کی موجودگی سے امریکی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

واشنگٹن: امریکی پولیس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نزدیک چاول پکانے کے لیے استعمال ہونے والے ک±کر کو بم سمجھ کر پریشر ککر رکھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ایک بے گھر شخص کو 3 پریشر ککرز خریدتے اور پھر ان میں سے دو کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نزدیک رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس نے پریشر ککر کو بم سمجھتے ہوئے الرٹ جاری کردیا جس کے دوران ایک سب وے اسٹیشن کو خالی کروالیا گیا، 2 سب وے لائنز معطل کردی گئیں اور ایک کا رخ موڑ دیا گیا تاہم تینوں پریشر ککرز خالی پائے گئے۔
اس کے باوجود پولیس نے فٹ پاتھ سونے والے پریشر ککر کے مالک 26 سالہ لیری کے گرفن کو حراست میں لے کر 3 عوامی مقامات پر جعلی بم رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کو پہلے بھی دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ 2016ءمیں بھی امریکا میں پریشر ککر بم دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے سے جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی تھی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں