745

وزیراعظم نے احسان مانی اور اسد خان کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر نامزد کردیا

اسلام آباد: احسان مانی اور اسد خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا ممبر نامزد کردیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی منظوری دے دی، اس حوالے سے نامزدگی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں شخصیات کو گورننگ بورڈ میں 3،3 برس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا 28 اگست کو شیڈول اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد منعقد کیا جائے گا، گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔
یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین کاعہدہ خالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں