553

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ترک سفیر کی ملاقات، پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیراصحان مصطفی یرداکول نے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ترک قیادت نے سفارتی سطح پربھی پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی ہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان اورترکی کی دوستی بھائی چارے کے رشتوں میں بندھی ہے،پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کئی منصوبے چل رہے ہیں،صحت،سالڈویسٹ مینجمنٹ ،دیگر شعبوں میں ترکی کاتعاون لائق تحسین ہے۔
ترک سفیر کا کہناتھا کہ پاک ترک دوستی مضبوط بنانے میں آپ نے مثالی کردار ادا کیا ہے،آپ جیسا پرعزم اورانتھک محنت کرنیوالا لیڈر پاکستان میں کوئی نہیں،کوئی چاہے بھی تو وہ آپ کی”سپیڈ “کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ترک سفیرنے کہا کہ شہباز شریف نے منصوبوں کوغیرمعمولی رفتارسے مکمل کرکے سب کوحیران کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں