واشنگٹن- امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کیخلاف جنگ میں ہیرو قرار پانیوالی پاکستانی نڑاد طالبہ لیلیٰ خان کو تقریب کے دوران تعریفی سند سے نوازا۔ میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لیلیٰ خان اور دیگر دو لڑکیاں انتہائی مقبول گرلز سکاو¿ٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں کورونا ہیروز قرار پائیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف سرگرم طبی عملے اور فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز سکاوٹس کوکیز (بسکٹ) کے 100 ڈبے اور شکریہ کے کارڈز پیش کئے تھے۔واضح رہے امریکہ میں ہر سال گرلز سکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد بچیاں 20 کروڑ کے لگ بھگ کوکیز باکس فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں، یہ رقم فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
350