ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی 112

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بننے کی تجویز اور نہ بننے کی صورت میں معاشی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے بعد یہ موضوع کینیڈا سمیت دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔

ایسے میں کینیڈا میں ایسی ٹوپیاں ہزاروں کی تعداد میں بکنے لگی ہیں جن پر ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ کے الفاظ درج ہیں۔

کینیڈا کے شہری اس منفرد انداز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو رد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش

ان ٹوپیوں کو شہرت اس وقت ملی جب کینیڈا کی ریاست اونٹوریو کے پریمیئر ڈَگ فورڈ نے ایک ایسی کیپ پہن کر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد ان ٹوپیوں کا خیال سب سے پہلے اوٹاوا شہر میں قائم ایک ڈیزائن فارم کے مالک لیام مونی کو آیا تھا جن سے اب تک ہزاروں کیپ آن لائن آرڈر کرکے خریدی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے کچھ روز قبل ہمسایہ ملک کینیڈا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ریاست بن جائیں ٹیرف ختم اور ٹیکس کم ہوجائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا مل جائیں تو عظیم ملک بن سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں