43

پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑی ڈیل کرنے جارہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن (فرنٹ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ایک بہت بڑی ڈیل کرنے جارہے ہیں۔ وائٹ ہاﺅس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رومافوسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ پاکستان اور بھارت کے معاملات دیکھیں تو میں نے کافی چیزیں حل کی ہیں اور یہ تمام معاملات تجارت کے ذریعے نمٹائے ہیں۔ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکنے میں مدد کی۔ اب امریکہ ان دونوں ممالک کے ساتھ بڑی ڈیل کرنے والا ہے۔ کوئی نہ کوئی تو آخری گولی چلانے والا ہونا تھا، فائرنگ بد سے بدتر ہوتی جارہی تھی۔ جنگ دونوں ممالک کے اندرونی علاقوں تک پھیل رہی تھی، ہم نے ان سے بات کی اور میرے خیال میں ہم نے اسے حل کردیا۔ پھر 2 دن بعد کچھ ہو جاتا تو وہ کہتے یہ ٹرمپ کی غلطی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں