236

پی سی بی کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ 5 لاکھ 36 ہزار 5 سو روپے جمع کروائے ہیں، پی سی بی نے 25 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز اور بورڈ ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک مخصوص حصہ عطیہ کریں گے، پی سی بی نے بھی کل رقم کے برابر حصہ ڈالا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پرامید ہیں کہ حکومت اس وبائ پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں