واشنگٹن (پاکستان ٹائمز) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوسری بار صدر منتخب ہو گئے۔ تمام خدشات، تجزیات کے باوجود انہوں نے اپنے مدمقابل کاملا ہیرس سے 69 زائد ووٹ لے کر کامیاب پائے۔ کاملہ ہیرس نے بلاشبہ سخت مقابلہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اس الیکشن میں کئی خدشات کا سامنا رہا مگر امریکہ کی 10 ریاستوں کے علاوہ ری پبلکن پارٹی نے امریکہ بھر میں کامیابی حاصل کی۔ نہ صرف کانگریس بلکہ سینیٹ میں بھی ریپبلکن پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے امریکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ اسٹاک مارکیٹ بلند ہوگی اور امریکہ میں کاروباری افراد کو سہولیات دی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امکان ہے کہ چائنا اور دوسرے ممالک کی امریکہ آنے والی مصنوعات پر بھاری محصول وصول کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چائنا پر سب سے زیادہ بوجھ ہوگا اور 60 فیصد تک محصول وصول کیا جا سکتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک بھی بھاری محصول سے نہیں بچ سکیں گے۔
56