542

کراچی کنگزکوبڑا دھچکا، شاہد آفریدی زلمی کے خلاف میچ سے باہر

لاہور: پی ایس ایل 3 کے دوسرے فائنلسٹ کے لیے آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے لیکن کراچی کو میچ سے پہلے ہی شاہد آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 3 کا تیسرا پلے آف میچ کھیلا جارہا ہے ، جس میں کراچی کنگزاورپشاورزلمی مد مقابل ہوں گے، میچ کا فاتح 25 اگست کوکراچی میں اسلام آباد سے ٹائٹل کی جنگ لڑے گا لیکن میچ سے پہلے ہی کراچی کنگ کو شاہد آفریدی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

شاہد آفریدی پیر کی انجری سے اب تک مکمل طورپرصحت یاب نہیں ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ماہرین کی رائے کے پیش نظر شاہد آفریدی تیسرے پلے آف سے باہرہوگئے ہیں، اب کراچی کی ٹیم اپنے اہم ترین میچ میں سپراسٹار کے بغیر ہی میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کے گروپ میچ کے دوران شاہد آفریدی کے پاو¿ں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم وہ چند روز بعد میدان میں اترے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں