اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے قوم کو اپنی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی صحت یابی کی خوشخبری سنائی ہے۔
وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ معالجین نے مجھے صحت یاب قرار دے دیا ہے، 15 روز کے علاج اور مکمل احیتاط کے بعد کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ جو منفی آیا ہے جس کے بعد مجھے سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں لندن کے دورے کے بعد 13 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود کو بچوں سمیت قرنطینہ کرلیا تھا اور اہلیہ صوفی ٹروڈو کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے بچوں میں 14 روز قرنطینہ کے دوران کورنا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد اب یہ خاندان ایک بار پھر ایک ساتھ رہنا شروع کردے گا۔
310