492

کپتان سے کوئی اختلاف نہیں، مغرور ہونے کا تاثر بھی غلط ہے، حسن علی

دبئی: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میرا کپتان سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں۔
حسن علی نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں میں حصہ ڈالنے کے بعد میں مغرور ہوگیا ہوں، میں کافی بااخلاق اور اپنے قدم زمین پر رکھنے والا انسان ہوں۔
اس بارے میں ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں حسن علی نے کہاکہ میڈیا نے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، یہ میچ کی شدت کی وجہ سے رونما ہوا تھا، میں سرفراز کی بہت عزت کرتا اور ان کو اپنا بڑا بھائی مانتا ہوں، میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ٹیم میں موجود کسی بھی پلیئر سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حسن علی نے گذشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم دورئہ نیوزی لینڈ کے دوران ان کے سرفراز سے جھگڑے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں