264

امریکی صحافی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جون کو جواب طلب کرلیا۔
پیپلزپارٹی امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ پی پی پی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ امریکی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف مہم چلائی ہے جس پر ہم نے بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
درخواست میں سنتھیا ڈی رچی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو درخواست ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان پر کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
ایف آئی اے کے پاس مقدمہ اندراج کی پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت 9 جون کو ہوگی، عدالت نے کل پولیس اور 9 جون کو ایف آئی اے سے جواب طلب کررکھا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے ڈیوٹی ججز دونوں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں