470

امیزون پرائم کی سشانت کی زندگی پرمبنی ویب سیریزمیں پاکستانی اداکارکیساتھ کام کی تردید

ممبئی: امیزون پرائم نے بھارتی اداکارسشانت سنگھ کی زندگی پرمبنی ویب سیریزمیں پاکستانی اداکارحسن خان کے ساتھ کام کرنے کی تردید کردی۔
چند روز قبل نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنسآرٹس (ناپا) سے اداکاری کی تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکارحسن خان نے سوشل میڈیا پرخبر شیئر کی تھی کہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکارسشانت سنگھ زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں مرکزی کردار کے لیے ان کا انتخاب کرلیا گیا ہے اوریہ ویب سیریز امیزون پرائم پر دکھائی جائے گی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بھارت میں بھی یہ خبر وائرل ہونے کے بعد امیزون پرائم کے آفیشل بیان میں ایسی کسی بھی خبر کی تردید کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیزون پرائم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا اورنہ ہی انہوں نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں حسن خان کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ امیزون پرائم ویڈیو نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار حسن خان یا کسی اور کو سشانت سنگھ راجپوت کے حوالے سے بننے والے کسی پراجیکٹ کو کمیشن یا لائسنس نہیں دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امیزون پرائم نے ایک بھارتی ویب سائٹ سے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن خان کے سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پربننے والی ویب سیریز میں کام کرنے کی خبر چاروں طرف پھیل چکی ہے۔ ہمیں اس بات کا کوئیآئیڈیا نہیں کہ انہوں نے سشانت سنگھ کا کردار ادا کرنے کے بارے میں ٹوئٹ کیوں کی۔
دوسری جانب حسن خان کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت پر بننے والے پراجیکٹ میں کام کرنے کی خبرناپا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے یہ خبرہٹادی ہے جب کہ اداکارحسن خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ”پرائم ویڈیو“ کو تبدیل کرکے ”انڈین ویب“ کردیا ہے۔
بہرحال حسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پراس پراجیکٹ کے حوالے سے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو اب مبینہ طور پر بھارتی ویب پرپیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پرائم ویڈیوجسے عمومی طور پر امیزون پرائم ویڈیو بھی کہاجاتا ہے ایک امریکن انٹرنیٹ ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس ہے جسے امیزون آپریٹ کرتا ہے۔ اس میں مختلف ٹی وی شوز اور فلمیں پیش کی جاتی ہیں جنہیں صارفین پیسے ادا کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں