261

ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے 3 پاکستانی اتھلیٹس پر پابندی عائد

ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپنگ کرنے والے تین پاکستانی اتھلیٹس پر 4،4 سال کی پابندی لگادی گئی۔
ذرائع کے مطابق انتظامی کمیٹی اور واڈا کی جانب سے پاکستانی اتھلیٹکس حکام سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو محبوب علی، محمد نعیم اور سمیع اللہ پر 4،4 سال کے لیے اتھلیٹکس کی کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی سے مطلع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اتھلیٹکس فیڈریشن حکام کی جانب سے ابھی اس پابندی کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی ہے۔
واضح رہے محبوب اور محمد نعیم نے گولڈمیڈلز جیتے تھے جب کہ سمیع اللہ برانز میڈل پانے میں کامیاب ہوئے تھے، محبوب علی اور نعیم نے ریلے ریسز ٹیم کا حصہ بن کر برانز میڈل جیتے تھے، پابندی لگنے کے بعد ان اتھلیٹس سے تمام میڈلز واپس لے لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں