281

”سخنور شکاگو“ کے ماہانہ آن لائن عالمی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

شکاگو (پ ر) عابد رشید، بانی و جنرل سیکریٹری انجمن ”سخنور شکاگو“ کی اطلاع کے بموجب انجمن ہذا کے چھٹے ماہانہ آن لائن عالمی مشاعرہ کا ”زو“ پر ہفتہ 27 جون 2020ءکو 12 بجے دن (شکاگو وقت کے لحاظ سے( انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈاکٹر منیر الزماں منیر نے کی اور جناب عابد رشید نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عرفان ستار (کینیڈا(، جناب محشر آفریدی (انڈیا)، اور جناب افضل خاں (پاکستان) شریک مشاعرہ رہے۔
داکٹر توفیق انصاری احمد نے اس مشاعرے کی انفرادیت پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ قابل مبارکباد ہیں جناب عابد رشید کہ جنہوں نے شکاگو میں ایک اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوتے ہوئے بھی اپنی ادبی مصروفیات کی نہ صرف اپنی حد تک محدود رکھا بلکہ عالمی سطح پر بھی شعراءسے روابط پیدا کرتے ہوئے انہیں ان مشاعروں میں شریک ہونے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔
ڈاکٹر منیر الزماں منیر نے کہا کہ انجمن ”سخنور شکاگو“ کے روح رواں اور مختار کل جناب عابد رشید نے اس انجمن کا قیام عمل میں لایا اور اس انجمن کے زیر اہتمام ”زو“ پر آن لائن عالمی مشاعروں کا انعقاد عمل میں لا کر شکاگو میں اپنی ایک علیحدہ تاریخ بنائی۔
جناب عابد رشید نے کہا کہ پچھلے پانچ عالمی مشاعروں کی زوم پر اس قدر پذیرائی ہوئی ہے کہ ساری دنیا سے تقریباً (47) شعراءنے اپنی شرکت سے اتفاق کیا۔ یہ مشاعرے ”فیس بک“ پر راست ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں اور دو دن بعد ”یوٹیوب“ پر اپ لوڈ کر دیئے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر افضل الرحمان افسر نے ہا کہ ان آن لائن عالمی مشاعروں کے انعقاد میں جناب عابد رشید کی خدمات دلی اور لگن سے انجام دیتے ہیں۔ اس مرتبہ امریکہ، لندن، جدہ، کینیڈا، انڈیا اور پاکستان کے شعراءشامل رہے۔
عالمی سطح پر جن شعراءاس مشاعرہ میں شریک رہے ان میں صدر مشاعرہ اور ناظم اور مہمانان خصوصی کے علاوہ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد، اطہر عباس، قیوم طاہر، اسلم کاوش، انجمن کمار گوئل، نصرت یار خاں نصرت، عطاءالحسن، اسلم قریشی، کامران کامی، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر کے علاوہ خواتین میں شگفتہ شفیق، فاطمہ زہرہ حبیبی، فرخندہ شمیم، عظمیٰ محمود، حاجرہ نور زریاب اور حمیرا گل تشنہ قابل ذکر ہیں۔ جناب عابد رشید نے نہایت خوش اسلوبی سے مشاعرہ کی کارروائی چلائی اور اختتام پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں