690

منی ورلڈ کپ فٹ بال پرتگال میں کرانے کی تیاریاں

منی ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرتگال کے شہر لزبن میں ہوگا جس میں دنیا کے 51 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جس میں فائیو، سکس اور سیون اے سائیڈ فارمیٹ کے تحت مقابلے ہوں گے۔
ورلڈ ساکا فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے8 فروری کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں پرتگال، انگلینڈ، جرمنی، اسپین، پولینڈ، روس، ترکی، یونان اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
جس میں منی ورلڈ کپ کی تمام تفصیلات اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ساکا فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ساکا کا اجلاس آئندہ ماہ پاکستان میں بھی متوقع ہے جس میں فیڈریشن کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں