185

پاکستان قونصل جنرل شکاگو طارق کریم اور ڈیٹرائٹ کے میئر مائیک ڈوگن کی ملاقات

پاکستان قونصل جنرل شکاگو طارق کریم اور ڈیٹرائٹ کے میئر مائیک ڈوگن کی ملاقات

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے ڈیٹرائٹ کے میئر مائیک ڈوگن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران، انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ اقتصادی اور شہری شراکت داری اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ قونصل جنرل نے پاک امریکہ شراکت داری کی اہمیت اور دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹرائٹ مڈویسٹ کا ایک اہم شہر ہے اور قونصلیٹ ڈیٹرائٹ سٹی گورنمنٹ کے ساتھ پاکستان اور ڈیٹرائٹ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، آٹو، ٹیک اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہے گا۔ مشی گن کے دورے کے دوران قونصل جنرل طارق کریم نے ٹرائے میں یوم پاکستان اور بین المذاہب افطار کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مشی گن میں پاکستانی نڑاد امریکی کمیونٹی کے ارکان اور مختلف مذاہب کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کو ایک اہم کاروباری اور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا۔ قونصل جنرل نے بڑھتی ہوئی پاک امریکہ تجارتی اور اقتصادی شراکت داری اور متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ قونصل جنرل نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔ دیگر مقررین نے بھی پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا اور پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی کو سراہا۔ دورے کے دوران قونصل جنرل نے کمیونٹی ممبران اور تاجروں سے بھی بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور انہیں قونصلیٹ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں