پاکستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ 109

پاکستان میں عام انتخابات کب ہوں گے؟

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان میں عام انتخابات سے جڑا ابہام اس وقت کم ہوا جب الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری کے آخر میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا تاہم الیکشن کی تاریخ سے متعلق ابہام ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ 13 اگست 2018ءسے شروع ہونے والی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 12 اگست 2023ءکو رات 12 بجے مکمل ہونا تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے مقررہ مدت سے پہلے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کردی تھی۔ آئین کے تحت عام انتخابات 90 روز میں ہونا تھے مگر مردم شماری کی منظوری کے سبب الیکشن التوا کا شکار ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر کام جاری ہے اور ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023ءکو شائع کردی جائے گی۔ مزید یہ کہا گیا ہے کہ 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024ءکے آخری ہفتہ میں کروائے جائیں گے۔ رواں سال تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود دونوں صوبوں میں بھی اب تک الیکشن نہ ہو سکے اور اب یہ انتخابات بھی دیگر صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ہی منعقد ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں