پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی، پرویز الٰہی کو پارٹی کا صدر بنا دیاگیا 142

پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی، پرویز الٰہی کو پارٹی کا صدر بنا دیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی۔ پاکستان ٹائمز) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور انہیں پی ٹی آئی کے صدر کے عہدے پر فائز کردیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے بعد اور عمران خان پر توشہ خانہ کیس کے پریشر اور ان کی گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان موجود ڈیڈ لاک سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور ممکن ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے صدر بننے سے پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہوسکے۔ چوہدری پرویز الٰہی کو عمران خان کی جانب سے پارٹی صدر بنائے جانے کا تقرر نامہ جو کہ 7 مارچ کا دستخط شدہ ہے پارٹی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے اس اعتماد کے لئے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے مفادات کا خیال رکھیں گے اور آئین اور قانون کے مطابق پارٹی کے معاملات کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ رجیم چینج سے لے کر آج تک عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں آئین، قانون اور عام آدمی کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کچھ کرے، عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتی کیونکہ وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں