آصف جاوید کے گھر روایتی دعوت حلیم 24

آصف جاوید کے گھر روایتی دعوت حلیم

کمیونٹی کی مشہور و معروف شخصیت اور بے باک تجزیہ نگار آصف جاوید جو کہ اپنے دولت کدہ پر سالانہ ایک دعوت حلیم کا اہتمام کرتے ہیں، گزشتہ ہفتہ منعقد ہوئی جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے دعوت حلیم کا لطف اٹھایا اس موقع اور آصف جاوید، ان کی اہلیہ، بچوں، اور تمام اہل خانہ نے مہمانوں کی خوش دلی سے پذیرائی کی۔ واضح رہے کہ آصف جاوید ہر سال اس دعوت حلیم کا اہتمام کرتے ہیں اور مقصد صرف تمام کمیونٹی اور دوستوں کو یکجا کرنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ انہوں نے الیکشن لڑنا ہے اور نہ ہی کسی اور مقصد کے تحت وہ اس دعوت کا اہتمام کرتے ہیں بلکہ یہ ان کا شوق ہے جو ان کے خاندان کی روایت ہے جسے وہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ کمیونٹی نے آصف جاوید کی فیملی کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں