276

اب کاغذی جہازاسمارٹ فون ایپ سے اڑائیں

واشنگٹن: بچپن میں کاغذی جہاز اڑانے کی عادت جوانی تک برقرار رہتی ہے اور اب جدید ایپ سے اس شوق کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ ایپ کے علاوہ موٹر، ٹرانسمیٹر اور دیگر نظام کسی بھی ڈیزائن اور گتے سے بنے چھوٹے ہوائی جہاز کو اڑانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
اسے پاور اپ کا نام دیا گیا ہے جو بہت اسمارٹ طیارہ ہے اور اسے بہت سے حالات میں نہایت پرسکون انداز میں اڑایا جاسکتا ہے۔ طیارے میں میں جائرو اور اسراع پیما (ایسلریٹر) بھی لگے ہیں۔ پچھلی جانب تھرسٹ فراہم کرنے والی دو موٹریں بھی لگائی گئی ہیں جو ہموار انداز میں اسے اڑنے کے قابل بناتی ہیں۔ اس طیارے کو اسمارٹ فون کے ذریعے آسانی سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
پاور اپ کے ورڑن فور کی بدولت کاغذ، کارڈ بورڈ یا گتے کا طیارہ کئی طرح کے کرتب اور تنگ زاویئے کے موڑ دکھا سکتا ہے اور اس کے لیےآپ کو صرف ایک بٹن دبانا ہوگا۔ ایک اور بٹن دبانے سے طیارہ ناک کے بل ہوا میں غوطہ بھی لگاتا ہے۔ رات کے وقت ایل ای ڈی لگا کر اس طیارے کی پرواز کا روشن نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو پہیوں کا اضافہ کرکے اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کے قابل بھی بناسکتے ہیں۔
کمپنی نے لیزر کے ذریعے ایف 22 جیٹ طیارے کا ماڈل بھی بنایا ہے جس کا پورا ڈھانچہ فوم سے بنایا گیا ہے۔ اس طرح پاور اپ کے تحت طیارہ اڑتا ہوا جیٹ جہاز بن جاتا ہے۔ پاوراپ اب تک لاکھوں افراد استعمال کرسکتے ہیں اور اسی کی بدولت کمپنی نے کاغذی جہاز کے نئے ماڈل بھی تیار کئے ہیں۔
پاور اپ کمپنی کے مالک بذاتِ خود پائلٹ ہیں اور ان کے مطابق بچے اور بڑے اس کٹ کو استعمال کرکےآپ ہوائی حرکیات، جہاز اڑانے کے اصول اور خود طیاروں کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
اس جہاز کی پوری کٹ کراو¿ڈ فنڈنگ کے تحت فروخت کی جارہی ہے۔ اگرچہ اسٹارٹر کٹ کی قیمت 130 ڈالر ہے لیکن وقت سے قبل خریدنے پر آپ کو صرف 79 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ اسی طرح ایک اور سادہ کٹ 49 ڈالر میں دستیاب ہے جس کی بکنگ کے بعد آپ جون 2020 تک اسے حاصل کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں