658

امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

واشنگٹن: ایران کے سرکاری ٹی وی سے منسلک صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انگریزی چینل کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکی ایئرپورٹ سے ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔
خاتون صحافی کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے جب کہ اہل خانہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا، تاہم آج صحافی کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی ہے۔
خاتون صحافی نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی اے کے اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا اور ایک مجرم کی طرح برتاﺅ کیا جا رہا ہے اور مجھے میرا جرم بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔
59 سالہ مریضہ ہاشمی نومسلم خاتون ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سے وہ حجاب لیتی ہیں اور اپنے اہل خانہ سے ملنے ایران سے امریکا پہنچی تھیں تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ مجھے نقاب ہٹانے اور سور کا گوشت کھانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اے کی جانب سے خاتون صحافی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور واشنگٹن پولیس نے بھی خاتون کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں