676

اٹلی میں 10 ہزار تارکین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

روم: عالمی تنظیم ڈاکٹرز وِدآوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹلی سب سے نمایاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اب تک سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب یورپ میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کے یورپی یونین کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث اٹلی آنے والے تمام مہاجرین اسی ملک میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں اور اس وقت اٹلی میں 10ہزار تارکین وطن کھلے تلے رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ مہاجرین اور ان کی درخواستوں کی بہت زیادہ تعداد سے نمٹنے میں اطالوی حکام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں