664

اٹلی پولیس نے لندن میں مریم مصطفی کی موت کی تحقیقات شروع کردیں

رپورٹ کے مطابق اٹلی کی پولیس نے لندن میں نسل پرستوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی مسلمان لڑکی مریم مصطفی کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مریم مصطفی کو حملے کے فوری بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ تین ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی تھی۔

اٹلی کی پولیس نے لندن پولیس سے مقتولہ مریم پر حملے کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں یہ دیکھا جارہا ہے کہ موت کی وجہ حملہ تھا یا کچھ اور تھا۔

مریم مصطفی مصری والدین کی بیٹی تھیں اور وہ لندن میں زیر تعلیم تھیں جہاں ان پر لڑکیوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوئیں۔ نسل پرست لڑکیاں ان پر بلیک روز کہہ کر حملہ آور ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں