659

ایشیا کپ کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا

دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے جب کہ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ ہیں جب کہ بی گروپ بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں