689

ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی 44 سال بعد پہلی کامیابی

جکارتا: پاکستانی فٹبال ٹیم نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی، گروپ میچ میں نیپال کو 2-1 سے شکست دی۔
انڈونیشیا میں جاری میگا ایونٹ میں گروپ ڈی میں موجود پاکستان کا آخری میچ میں نیپال سے مقابلہ ہوا، گرین شرٹس کو ابتدا ہی میں اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب 11 ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی شہباز یونس غلطی سے بال اپنی ہی گول پوسٹ میں پھینک بیٹھے۔
اس کے بعد ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا، 55 ویں منٹ میں محمد بلال نے فری کک پر گول کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ 72 ویں منٹ میں کپتان صدام حسین نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، اس کے بعد کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یوں پاکستان فٹبال ٹیم کی 1974 کے بعد ایشین گیمز میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ویتنام نے 3-0 سے ہرا دیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں