504

اینی میٹڈ فلم ”دی گرنچ“ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف ادارے والٹ ڈزنی کی نئی اینی میٹڈ فلم ”دی گرنچ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
یہ ایک کامیڈی اینی میٹڈ فلم ہے جس میں اینی میشن کا شاندار استعمال کیا گیا ہے، اس فلم کی کہانی مرکزی کردار ”گرنچ“ کے گرد گھومتی ہے جو ایک قصبے کو مصیبت میں مبتلا کرکے ان کی کرسمس کی خوشیاں تباہ کرنا چاہتا ہے۔
شرارتوں سے بھری والٹ ڈزنی کی یہ فلم رواں برس 9 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں