523

بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ

مالے:میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چند روز قبل مالدیپ کے سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا تھا، جس پر مالدیپ کی وزارت خارجہ نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارا ملک اپنے تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔ بھارت سمیت پوری عالمی برادری کو مالدیپ کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی طرح کی مداخلت یا بیان بازی سے مالدیپ کے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مالدیپ میں صدر کی جانب سے ایمرجنسی نافذہے جب کہ ملک کے چیف جسٹس کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں