جنوبی برامپٹن کی لبرل امیدوار سونیا سدھو کی کوششوں سے ان کے حلقہ انتخاب میں پچھلے دنوں لبرل جماعت کے قائد جسٹن ٹروڈیو تشریف لائے اور تین خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی زندگیوں میں آسانی بہم پہنچانے کی ضرورت پر گفتگو کی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ دوبارہ منتخب ہونے والی لبرل حکومت متوسط طبقہ کے لئے ٹیکس میں کٹوتی اور سیل فون کے بل میں پچیس فی صد کمی کا اعلان کرے گی۔ متوسط طبقہ کے خاندان ٹیکس‘ فیس اور ماہانہ کئی بلوں کی وجہہ سے خاصی پریشانی کا شکار ہیں اور دیگر جی سیون ملکوں کے مقابلے یں وائرلیس خدمات کے لیے کینیڈیئنز دو گناہ زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اب پانی کافی سر سے گزر چکا ہے اب محنت کش کینیڈیئنز کو ان کے حق کا زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔ لبرل پارٹی کینیڈا کے قائد جسٹن ٹروڈیو نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت اور روزگار کی بہتر صورت کے باوجوداپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے لوگ جدوجہد کررہے ہیں۔ جنوبی برامپٹن سے لبرل کی امیدوارسونیا سدھونے کہا یہ گراسری‘ سل فون اور بچوں کی نگہداشت یہ تمام امور برامپٹن میں بسنے والوں کے لئے شدیدفکر اور پریشانی کا باعث ہیں۔دوبارہ منتخب ہونے والی لبرل حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے کینیڈیئنز اور محنت کش عوام پر پندرہ ہزار ڈالر کی آمدنی پر کوئی ٹیکس عائد نہ کیا جائےگا۔اس کا یہ مطلب ہوا کہ کوئی سات لاکھ کینیڈیئنز جن میںعمر رسیدہ اور نوجوان لوگ شامل ہیںاور جو اپنے ذرائع معاش کا آغاز کرنے والے ہونگے وہ کوئی وفاقی ٹیکس نہ ادا کریں ان اقدامات سے تقریباً چالیس ہزار کینڈیئنز غربت کے دائرے سے نکل آیئں گے۔ جو افراد ایک لاکھ 47 ہزارسالانہ سے کم کماتے ہوں ان کی بنیادی شخصی رقم Basic Personal Amount میں تقریباً دو ہزار ڈالر کا اضافہ کردیا جائے گا۔Andrew Scheer کے ٹیکس پلان کے تحت امیر کینڈیئنز کو زیادہ مراعات حاصل ہوں گی جب کہ لبرل پارٹی متوسط طبقے کے افراد کی مدد کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امیر طبقہ کو مزید سہولتیں حاصل نہ ہوں۔سل فون میں پچیس فی صد کو کٹوتی کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والی لبرل حکومت ٹیلی کام کمپینوںکے ساتھ مل کر کام کرے گی اور اس بات کا خیال رکھے گی کہ امیر طبقہ کو مزید سہولتیں نہ ملیں۔ سل فون میں پچیس فی صد کی کٹوتی کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والی لبرل حکومت ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور دنیا بھر میں جاری قیمتوں کا موازانہ کر کے خدمات مہیا کرے گی۔ بازار میںمقابلتی رحجان کی ہمت افزائی کی جائے گی اگر کم قیمت حاصل کرنے کا ہدف حاصل نہ ہوسکے تو سی آر ٹی سی سے مداخلت کرنے کو کہا جائے گا صارفین کے انتخاب کو ترجیح دی جائے گی اور نئے لاسلکی منصوبے کو توسیع کے لیے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا اسے منصوبہ کا کام سونپا جائے گا۔ جسٹن ٹرو ڈیو نے کہا کہ کنزرویٹیو جماعت نے اپنے دس سالہ دور میں کارپوریشن اور لکھ پتی افراد کے لیے ٹیکس میں کٹوتی کرتی رہی اوراب Andrew Scheer کے ٹیکس میں کٹوتی سے امیر ترین افراد مستفیذ ہوں گے جب کہ ضرورت مندوں کو کچھ بھی نہ ملے گا اور ہم جانتے ہیں کہ لکھ پتی افراد کو ٹیکس میں کٹوتی کی کوئی ضرورت نہیں ہے جب کہ متوسط طبقے کے افراد زیادہ ضرورت مند ہیں۔
505