644

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اگنی 2 بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پورے خطے کی سلامتی کو دباﺅ پر لگانے والے بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق بھارت میں جوہری ہتھیار بنانے والے ادارے اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے (انٹر میڈیٹ رینج) بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ میں کیا گیا ہے۔
اگنی 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بیلسٹک میزائل 2 ہزارکلومیٹر د±ور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 3 ہزار کلومیٹر تک لایا جاسکتا ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ 20 میٹر طویل اگنی 2 کو انٹیگریٹڈ گائیڈڈ میزائل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ 1999 سے بھارتی فوج کے اسلحہ خانے میں شامل ہے۔ اگرچہ میڈیا نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربات کی کوئی وجہ بیان نہیں کی لیکن بادی النظر میں اس کا واحد مقصد خطّے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینا ہی دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں