645

سعودیہ نے اسرائیل جانے والی بھارتی پروازوں کو فضائی راستہ دے دیا، نتن یاہو

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ”ایئر انڈیا“ کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ”ایئرانڈیا“ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سےابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنےکادعویٰ کیاتھا جب کہ بھارتی ایئرلائن نےاسرائیل کیلیےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائن کو اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تردید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں