عمران خان نے معافی مانگ کر خود کو فردِ جرم سے بچالیا 152

عمران خان نے معافی مانگ کر خود کو فردِ جرم سے بچالیا

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) خاتون جج معافی کیس کی سماعت کے سلسلہ میں عمران خان عدالت پہنچے اور عدالتی کارروائی شروع ہونے پر خود روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں اگر میں نے کوئی لائن کراس کی، کبھی عدلیہ کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی۔ یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا عمل کرنے سے گریز کروں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خاتون جج سے معافی مانگتے ہیں کہ اگر خاتون جج کو میرے بیان سے تکلیف پہنچی ہے تو میں خود جا کر خاتون جج سے معافی مانگوں گا۔ جس پر عدالت نے عمران خان سے 29 ستمبر کا بیان حلفی جمع کرانے کا کہا اور عدالتی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہ آیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ”ابھی نہیں چھوٹے گی“، عمران خان نے کچھ سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور مسکرا کر آگے بڑھ گئے۔ عمران خان کے ہمراہ کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز موجود رہے۔ کمرہ عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا تھا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ عمل میں نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں