690

فرانس میں سعودی فرماں رواں کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیرس: فرانس کی حکومت نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صاحبزادی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
نیوزکے مطابق چند سال قبل فرانس میں مقیم سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صاحبزادی حسا بنت سلمان نے اپنے محافظ کو ایک مزدور کو تشدد کا نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے فرانس کی حکومت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

رپورٹس کے مطابق 2016 میں ایک مزدور کو مغربی پیرس کے علاقے آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایونیو فورک میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صاحبزادی کے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کا کام سونپا گیا لیکن اس پرالزام عائد کیا گیا کہ مزدور نے کام کے دوران کچھ کمروں کی تصاویر لیں جسے وہ میڈیا کو فروخت کرنا چاہتا تھا، مزدور کے اس عمل پر شہزادی حسا بنت سلمان نے اپنے محافظ کو اس ملازم کو ذدوکوب کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی پولیس نے محافظ کو واقعے کے کچھ عرصے بعد ہی گرفتار کرلیا تھا لیکن شہزادی حسا بنت سلمان کے وارنٹ اب گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، حالانکہ اس واقعے کے بعد شاہ سلمان کی صاحبزادی نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں