گزشتہ ہفتے بزم فرحت ٹورنٹو کینیڈا کی روح رواں فرحت شجاعت اور ان کی ٹیم نے مشہور شاعرہ محترمہ سیدہ منور جہاں زیدی کے اعزاز میں ان کی کتابوں کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔
جن میں ان کی نعت گوئی و غزلیات پر مبنی نو کتب کی رونمائی عمل میں لائی گئی جس میں پاکستان سے تشریف لائے جناب صبیح الدین رحمانی نے اپنی خصوصی شرکت سے محفل کو رونق بخشی۔
اسٹیج پر ڈاکٹر تقی عابدی کو بحیثیت صدر مشاعرہ دعوت دی گئی۔ محترمہ نسرین سید اور جناب راشد حسین راشد بطور مہمان خصوصی
جلوہ افروز ہوئے۔ بطور مہمان اعزازی جناب صبیح الدین رحمانی ان کے ساتھ تشریف فرما تھے۔
تقریب کا آغاز جناب سکندر ابوالخیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ معروف شاعر سلمان اطہر نے سیدہ منور جہاں زیدی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اسٹیج سکریٹری کے فرائض محترمہ فرحت شجاعت نے ادا کرتے ہوئے تقدیم و تاخیر کی روایت کے بغیر مشاعرے کے شرکاء کو اپنا اپنا کلام سنانے کی دعوت دی۔ درمیان میں ایک وقفے کے دوران محترمہ سیدہ منور زیدی کی تخلیقات کی رونماءعمل میں لائی گئی جس کے بعد پھولوں اور تحائف کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ مشاعرے کے اختتام پر ڈاکٹر تقی عابدی صاحب نے سیدہ منور جہاں کی شعری صلاحیتوں اور کتابوں پر اپنے تاثرات حاضرین محفل میں پیش کئے۔ جناب صبیح الدین رحمانی نے مدعوئین کی فرمائش پر نعت رسول مقبول پیش کرکے محفل کو مزید روح پرور بنا دیا۔ آخر میں ایک پر تکلف عشائیے سے شرکاءکی تواضع کی گئی۔
جن مشہور و معروف شعراءنے اپنا کلام مرحمت فرمایا انکے اسماءگرامی یہ ہیں۔
سکندر ابوالخیر، حمید الدین حمیدی، بابر عطائ، کاظم واسطی، اثر اکبر الہ آبادی، انور کمال رضوی، جمال انجم، فرحت شجاعت، حشام سید، سلمان اطہر، جاوید دانش، درخشاں صدیقی، نسرین سید ، راشد حسین راشد ، سیدہ منور جہاں زیدی اور ڈاکٹر تقی عابدی
