نگار خانہء”سب رنگ“ کے خالق اور اُردو ادب کی ممتاز و منفرد شخصیت شکیل عادل زادہ کے ساتھ خصوصی نشست 6 اگست کو منعقد ہوگی 94

نگار خانہء”سب رنگ“ کے خالق اور اُردو ادب کی ممتاز و منفرد شخصیت شکیل عادل زادہ کے ساتھ خصوصی نشست 6 اگست کو منعقد ہوگی

جامعہ کراچی کے سابق طلبا کی انجمن ”المنائی ایسوسی ایشن“ اور انجمن ترقی پسند مصنفین کینیڈا کے زیرِ اہتمام، محترم شکیل عادل زادہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست 6 اگست، بروز ہفتہ، مسی ساگا کے لوِ نگ آرٹس سنٹر میں منعقد ہو گی۔ شکیل عادل زادہ کا نام اُردو دُنیا میں اپنی طرز کے اہم اردو جریدہ، ”سب رنگ“ کے تخلیق کار کے لئے معروف ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ادبی ڈائجسٹ تھا جو تحریروں، کہانیوں اور خاکو ں کے اعلیٰ ترین انتخاب اور زبان و محاورہ کے معیار کی بنیاد پر ایک بے مثال مقبول جریدہ تھا۔ اپنے دورِ عروج میں یہ لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوتا تھا اور اس کی اشاعت کے روز اسے حاصل کرنے کے لئے ادب دوست گھنٹو ں انتظار کرتے تھے۔ ایسی پزیرائی، عالمی ادب کے جرائدکو خال خال ہی حاصل ہو سکی۔
سب رنگ میں شائع ہونے والا شکیل عادل زادہ کا ذاتی صفحہ اپنی مثال آپ تھا جو نہ صرف اُردو ادب میں بلکہ عالمی ادب میں بھی منفرد تھا۔ اُردو ادب کے مداح آج تک اس کے سحر میں ہیں۔ شکیل عادل زادہ کو ان کی خدمات کی تحسین کے لئے پاکستان کا اعلیٰ اعزاز بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام کی تفصیل یہ ہے:
تاریخ: 6 اگست، بروز ہفتہ
وقت: 3 بجے سہ پہر
مقام:
Rogers Theatre, Living Arts Center
4141 Living Arts Dr.
Mississauga, L5B 4B8
تقریب میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہیں لیکن کم از کم دس ڈالر کی استعانت کی درخواست ہے جو جامعہ کراچی کے طلبا کی امداد کی مد میں استعمال کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں