لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سخت حکومتی مو¿قف کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سخت حکومتی مو¿قف کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور(ن) لیگ عدالت سے ریلیف ملنے کے لیے پر امید ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تاخیری حربوں کے ذریعے نوازشریف کی زندگی اور صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار بے حس اور سنگ دل حکومت ہو گی۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف کو 4 ہفتوں کے لیے ایک بار بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نواز شریف کی صحت کی تشویش ناک صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔
وزرات داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں 80 لاکھ پاو¿نڈ، 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر، 1.5 ارب روپے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی ہے، نوازشریف یا شہبازشریف وزار ت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کو شورٹی بانڈ جمع کرواسکتے ہیں، جب کہ نوازشریف روانگی کی تاریخ سے چار ہفتوں کا میڈیکل ٹریٹمنٹ کروا سکیں گے۔
410