683

وزیر امیگریشن کینیڈا کی پاکستانی طالبعلموں کیلئے خوشخبری

ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) وہ طالبعلم جو پاکستان سے کینیڈا آنے کے خواہش مند ہیں یا وہ کینیڈین فیملیز جو اپنے پیاروں کو پاکستان سے یہاں لا کر تعلیم دلوانا چاہتی ہیں، فوری طور پر اس سہولت سے فائدہ اُٹھائیں کیونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔ اکتوبر میں الیکشن ہیں چنانچہ الیکشن سے قبل جس قدر ویزے لگوائے جا سکتے ہیں لگوا لئے جائیں۔ اس سہولت سے فوری فائدہ اُٹھائیں۔ واضح رہے کہ انڈیا، ویتنام، چائنا ور فلپائن کے طالبعلم عرصہ دراز سے اس سہولت سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور انڈیا سے بہت بڑی تعداد میں طالبعلم کینیڈا پڑھنے آ چکے ہیں۔ اس معاملہ پر امیگریشن منسٹر سے کئی بار بات چیت ہوئی۔ وفاقی ممبر پارلیمنٹ بھی کوششیں کرتے رہے اور آخر کار وزیر امیگریشن نے گزشتہ اتوار یہ خوشخبری سنا دی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان ویزوں کا کوئی کوٹہ نہیں، جس قدر طالبعلم چاہیں اپلائی کریں اور www.cic.gc.ca ویب سائٹ سے انفارمیشن حاصل کرکے فوری درخواست جمع کرائیں اور 20 روز کے اندر اندر ویزا حاصل کریں۔ ویزا نہ ملنے کی صورت میں پاکستانی میڈیا سے رابطہ قائم کریں۔
pakistantimesamerica@gmail.com
یا پھر سوشل میڈیا پر اس معاملہ کو اُٹھائیں تاکہ اُن کے مسئلہ کا حل تلاش کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں