720

وہ آدمی جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دنیا سے قطع تعلق کرلیا،

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا ایک ایسا واقعہ تھا جس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے دل کو صدمہ پہنچایا۔ باقی دنیا کا تو کیا ذکر، خود امریکامیں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے پر سخت رنجیدہ ہوئے، اور ان میں سے ایک تو ایسا دلبرداشتہ ہوا کہ ڈیڑھ سال سے ساری دنیا سے الگ تھلگ ہو کر ناراض بیٹھا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی خبر سن کر 53 سالہ ایرک ہیگر من ایسا مایوس ہوا کہ اپنا اچھا بھلا گھر اور ملازمت چھوڑ کر شہر سے سینکڑوں کلومیٹر دور ایک دیہاتی علاقے میں خنزیروں کے باڑے میں جاکر رہائش اختیار کرلی ہے۔ ہیگرمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیسے ہی یہ خبر سنی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بن گئے ہیں تو ان کا دل غم میں ڈوب گیا۔ انہوں نے قسم کھائی کہ وہ اب کبھی خبریں نہیں سنیں گے اور نا ہی کبھی اس بات میں دلچسپی لیں گے کہ ان کے ملک میں کیا ہورہا ہے اور کیا نہیں ہو رہا۔

ہیگرمن کی فیملی کا کہناہے کہ شروع میں تو وہ اس بات کو مذاق سمجھ رہے تھے لیکن اب وہ بہت پریشان ہیں کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے ہیں ہیگر من نے دنیا ترک کرکے خنزیروں کے ساتھ رہائش اختیار کررکھی ہے۔ جب امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا ایک نمائندہ ہیگرمن کا سراغ لگانے کے بعد ان کے پاس پہنچا تو ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود وہ بہت ناراض دکھائی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے انہوں نے خبریں سنی ہیں نہ اخبار پڑھا ہے، نہ کسی سے ملے ہیں، اور نا ہی آئندہ کسی سے ملنے کا کوئی ارادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں