واشنگٹن: امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر خطرات کو سمجھتے ہیں۔
امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مائک پومپیو کا کہناتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ تماشے کے لیے نہیں کر رہے، وہ وہاں مسلے کو حل کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے شمالی کوریا سے نمٹنے کے چیلنج کے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا مذاکرات کی میز پر اس لیے آ رہا ہے کیونکہ امریکی پابندیوں نے اسے معاشی طور پر مجبور کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل شمالی کوریا کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہیں تھا جہاں اس کی معیشت کو خطرہ ہوتا اور جہاں اس کی قیادت اتنے دباؤ میں تھی۔
658