پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے 348

پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں