کیا عمران اپوزیشن، فوج اور امریکہ سے جاری جنگ جیت جائیں گے؟ 161

کیا عمران اپوزیشن، فوج اور امریکہ سے جاری جنگ جیت جائیں گے؟

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) عمران خان نے حکومت سے باہر آنے کے بعد آہستہ آہستہ تمام اداروں سے مخالفت مول لے لی ہے۔ عدلیہ کی خاتون جج کے بیان پر تنقید کرکے انہوں نے خود کو عدلیہ کے نشانہ پر ڈال دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین سے عمران خان مطمئن نہیں، فوج میں آئندہ ہونے والے نئے آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں اپنے خدشات کا بار بار اظہار کررہے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں میں بھی انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے جلسہ جاری رکھے ہوئے ہیں شاید عمران خان سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے جلسہ جاری نہ رکھے تو وہ عوام میں غیر مقبول ہو جائیں گے۔ عمران خان اپوزیشن کے بارے میں بھی کسی قسم کی مصالحت کے لئے تیار نہیں۔ ان کے خیال میں فوج کو اس وقت ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ فوج کے متعلق دیئے گئے ان کے بیان نے فوج کی اعلیٰ قیادت میں بے چینی پیدا کردی ہے اور فوج کے اعلیٰ عہدوں پر براجمان افسر ایک دوسرے کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رخصتی قریب آتی جارہی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ نیا آنے والا آرمی چیف عمران خان اور اپوزیشن کے بارے میں کیا لائحہ عمل اختیار کرتا ہے تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت سے نکالے جانے کے بعد عمران خان اگر خاموش رہے تو ان کی اقتدار میں واپسی ممکن تھی مگر ان کے اداروں کے متعلق بیانات کے بعد ان کی اقتدار میں واپسی مشکل نہیں بلکہ ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں