549

کینیڈا الیکشن 2019: لبرل پارٹی کی جیت، جسٹن ٹروڈو دوبارہ وزیراعظم بنیں گے

ٹورنٹو (محمد ندیم) کینیڈا بھر سے لبرل گورنمنٹ اور جسٹن ٹروڈو کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا کہ کینیڈا کے لوگ نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور انہوں نے تشدد کی سیاست کو ہرا کر مثبت اقدامات والی لبرل پارٹی کو دوبارہ اقتدار دلا دیا۔ اس بار لبرل پارٹی اکثریتی پارٹی تو نہ بن سکی مگر چونکہ این ڈی پی پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ وہ لبرل پارٹی کے ساتھ حکومت میں جائیں گے چنانچہ دونوں پارٹنر مل (باقی صفحہ بقیہ نمبر46)
کر با آسانی حکومت بنا لیں گے اور جسٹس ٹروڈو دوسری مرتبہ کینیڈا کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دسمبر 2019ءسے قبل اُٹھا لیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے جیتنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ کینیڈین عوام نے منفی سیاست اور باہمی تفریق کو ردکرکے لبرل پارٹی کو ایک بار پھر حکومت کرنے کا موقع دیا۔ اور ہم مشکور ہیں کہ ہم پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو مجھے تمام کینیڈین عوام کا شکریہ ادا کرنا ہے مگر سب سے پہلے میں اپنی اہلیہ صوفی کا شکریہ ادا کروں گا جس کے ساتھ دس سال قبل میں نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا انہوں نے کہا کہ ”صوفی میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں کہ تم میری ہم رکاب رہیں کینیڈا کو بہتر سے بہتر بنانے میں“۔ پھر انہوں نے اپنے بچوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کینیڈا کو اپنی نئی نسل کے لئے ایک بہترین ملک بناﺅں گا۔ انہوں نے اپنی کمپیئن ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات بغیر آرام کئے کام کیا اور علی الصبح سے رات گئے تک روزانہ انتھک محنت کی اور فیملیز اور دوستوں کو کچھ عرصہ کے لئے بالکل چھوڑ دیا۔ انہوں نے مخالف امیدواروں، پارٹیز اور ان کی فیملیز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے مقابلہ کیا، اب ہم مل جل کر کینیڈا کے لئے کام کریں گے اور مجھے آپ کا تعاون درکار رہے گا۔ واضح رہے کہ لبرل پارٹی 21 اکتوبر کو ہونے والے فیڈرل الیکشن میں 157 نشستیں حاصل کرسکی۔ یوں لبرل پارٹی اپنی سابقہ پوزیشن کے مقابلے میں کم سیٹیں حاصل کرسکی مگر بغیر کسی مشکل کے کولیشن گورنمنٹ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں