اوٹاوا (پاکستان ٹائمز)کینیڈین پارلیمنٹ میں یوم پاکستان منایا گیا جس کا انتظام پاکستانی نڑاد کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان اور ”آئی ایم پاکستان“ تحریک کی جانب سے کیا گیا، پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سینیٹر فیصل جاوید اور فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے اپنے خطاب میں نیوزی لینڈ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام کے اصولوں کے مطابق امن اور عالمی بھائی چارے کا پیغام آگے بڑھائیں گے۔ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی محافظ ہے اور یہ ڈیم، ڈیم اور صرف ڈیم کیلئے استعمال ہوگا۔تقریب سے فردوس عاشق اعوان، فیصل جاوید اور سلمیٰ عطاءاللہ جان نے بھی خطاب کیا۔
807