678

سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،نیب خیبرپختونخوا نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی۔
نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹراسکینڈل کی تحقیقات کےلئے کمبائنڈ انویسٹی گیٹیو ٹیم بنادی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کریں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ، قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں جبکہ صوبائی حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں