698

مذہبی فساد ات کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر آ گیا

نئی دہلی: جمہور ی ملک کا را گ الاپنے والا بھارت شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد ات کے اعتبار سے چوتھا نمبر پر آ گیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ایک صحافتی ویب سائٹ نے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال تشدد کے 822 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ سب سے بدتر حالات ریاست اترپردیش کے ہیں جہاں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ 1400واقعات ہوئے۔سن 2015 میں شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد کے اعتبار سے بھارت کا چوتھا نمبر تھا، جہاں 10 سال میں اوسطاً روزانہ 2 افراد قتل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں